ابنا: صہیونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں کو اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب یہ فلسطینی، رام اللہ میں صہیونی ریاست کی عوفر فوجی چیک پوسٹ کی بربریت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کے علاوہ ان پر آنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے ۔دوسری جانب رام اللہ کے شمال میں جلزون کے علاقے میں فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ادھر فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کا عمل منقطع کئے جانے کا مطالبہ جاری ہے اور فلسطینی اس عمل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز چار فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484131
غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی طلباء پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔